• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کینیڈا کےسفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردے دیاتازترین

May 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے شنگھائی میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردے دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ 9 مئی کو کینیڈین حکومت نے ٹورنٹو میں چین کے قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخص قراردیا۔ چین اس کی سختی سے مذمت اور اس کی سخت مخالفت کرتا ہے جس پر کینیڈا سے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کینیڈا کے غیر اخلاقی اقدام کے ردِ عمل میں ایک باہمی جوابی اقدام کے طور پر، چین نے شنگھائی میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل کی قونصلر جینیفر لین لالونڈے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، جنھیں 13 مئی سے پہلے چین چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے اور یہ کہ چین مزید ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔