بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں خود روزگار کاروبار کی ترقی کو بڑھانے بارے ضابطہ موجود ہے۔
یہ ضابطہ یکم نومبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر بنانے ، خود روزگار کاروباری اداروں کے قانونی حقوق و مفادات کا تحفظ جیسے امور پر مخصوص ترجیحی پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔
ضابطہ سوشلسٹ مارکیٹ معیشت میں خود روزگار کاروباری اداروں کے کردار اور ان کی ترقی میں اضافے بارے بنیادی اصولوں کی وضاحت ، انتظامی طریقہ کار آسان اور کاروباری ماحول کو بہتر بناتا ہے تاکہ ایسے کاروبار میں صحت ترقی کےلئے سازگار حالات پیدا ہوں۔
دریں اثنا، ضابطہ میں وہ طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے جس کے تحت کاروباری اداروں کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔
کاروبار کے لئے مارکیٹ اداروں کی رجسٹریشن، سالانہ رپورٹنگ سروسز، کاروباری سرمایہ کے ساتھ جگہ کی فراہمی، ٹیکسیشن، فنانس، سوشل سیکیورٹی، انٹرپرینیورشپ اور روزگار سمیت دیگر امور میں حکومت اور متعلقہ محکموں کی جانب سے معاونت فراہم کی جائے گی۔
ضابطے کے تحت ملک میں خود روزگار کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو تحفظ دیا جائےگا۔