• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے خلا میں ایک اورتجرباتی سیٹلائٹ بھیج دیاتازترین

December 29, 2022

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے لانگ مارچ-11 راکٹ  کے ذریعے ایک سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا ہے۔راکٹ کو جمعہ کی  دوپہر2 بج کر17 منٹ (بیجنگ وقت)  پر ملک کے جنوب مغربی  شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا جس نے سیٹلائٹ شی یان-21 کو مقررہ مدار میں پہنچایا۔

شی یان کا مطلب چینی زبان میں "تجربہ" ہے۔ شی یان سیٹلائٹ کو نئی خلائی ٹیکنالوجیز کی مدار میں تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔  لانگ مارچ سیریز کے راکٹ کا یہ 456 واں فلائٹ مشن تھا۔