بیجنگ (شِںہوا) چینی ماہرین نے چین کے جنوب مغربی علاقہ کی جنگلی حیات کا نقشہ شائع کیا ہے۔
چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت کن منگ انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیات کے مطابق 5 جلدوں پر مشتمل اس نقشے میں چین کے جنوب مغربی علاقے میں پائے جانے والے ریڑھ کی ہڈی کے حامل 2 ہزار 18 جانوروں اور حشرات الارض کو منظم طریقے سے پیش کیا گیا۔
اس میں خطے کے قدرتی ماحول اور حالات، پیچیدہ جغرافیائی حیوانات اور جنگلی جانوروں کے وسائل بارے اہم خصوصیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
کتابی سلسلے میں ہر اقسام کی اصل ماحولیاتی تصاویر دی گئی ہیں جو قدرتی ماحول میں جنگلی جانوروں کے حقیقی رنگ، رہنے کے انداز اور طرز عمل کی خصوصیات کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس میں 26 اقسام پہلی بار عوام کے سامنے آئی ہیں۔
یہ نقشہ چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت کن منگ انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیات اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر مرتب کیا ہے۔