بیجنگ(شِنہوا) چین نے جاپان، امریکہ اور یورپی یونین سے کلوروپرین ربڑ کی درآمدات پر مزید پانچ سال تک اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا نفاذ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت تجارت (ایم اوسی) نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ توسیع 10 مئی سے نافذ العمل ہو گی، یہ فیصلہ گزشتہ سال مئی میں ملکی صنعت کی درخواست پر شروع کیے گئے ایکسپائری ریویو کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق، ایم او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کی صورت میں ڈمپنگ جاری رہے گی یا چینی مارکیٹ میں دوبارہ ہو گی جس کے ملکی صنعت پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ کلوروپرین ربڑ کا استعمال تار اور کیبل شیتھنگ، ربڑ کی ہوزز اورآئل ریزیسٹینس ربڑ کی مصنوعات اور واٹر پروف تعمیراتی مواد، سیلنگ ماہی مواد، چپکنے والی اشیاء، میرین ڈویلپمنٹ ، طبی صحت اور توانائی کی ترقی جیسے شعبوں میں کیا جاتا ہے۔