• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے یکطرفہ پابندیوں کو انسانی معاشرے کا ناسور قرار دے دیاتازترین

October 14, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے جبر کے یکطرفہ اقدامات کو"انسانی معاشرے کا ناسور" قرار دیتے ہوئے امریکہ اور کچھ دوسرے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی اور غیر معقول پابندیوں کو فوری طور پرختم کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے  کہا کہ درحقیقت، انسانی حقوق کی آڑ میں ان ممالک کی طرف سے یکطرفہ پابندیاں دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلقہ یکطرفہ جابرانہ اقدامات کے منفی اثرات کے حوالے سےاقوام متحدہ منشورکے دفاعی گروپ آف فرینڈز کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے دائی بنگ نے  کہا کہ ان مغربی ممالک کو ان کے یکطرفہ جبری اقدامات کی وجہ سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک ان اقدامات کو متعلقہ ممالک کی جائز حکومتوں کو دبانے اور حکومتوں کی تبدیلیوں کے لیے رنگین انقلابات کو بھڑکانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں،چینی سفیر نے کہا کہ یکطرفہ جبر کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، جس سے عالمی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ انفرادی ممالک کی جانب سےتجارتی پابندیاں عائد کرنا،مالیاتی سرمایہ کاری کو روکنے اور منڈیوں میں مداخلت جیسے غلط اقدامات بین الاقوامی اقتصادی، تجارتی اور تکنیکی تعاون میں رکاوٹ ہیں۔ان پابندیوں سے عالمی سطح پرخوراک، توانائی اور مالیاتی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں جس سےترقی پذیر ممالک کے لیےروزگار کی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں،یہاں تک کہ کچھ کمزور ممالک میں انسانی بحران پیدا ہونے کا بھی خطرہ ہے۔