• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بڑی پیش رفت حاصل کی ہے، برطانوی فوٹوگرافرتازترین

August 03, 2023

لندن(شِنہوا)برطانوی فوٹوگرافر ٹم فلچ نے کہا ہے کہ چین نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی ہے۔

برطانیہ کی رائل فوٹوگرافک سوسائٹی کے اعزازی فیلو فلچ نے اپنے کیریئر کو حیاتیاتی تنوع کو دستاویزی شکل دینے اور سیارے کی خطرے سے دوچار انواع کے بارے میں ہمدردی کا احساس دینے کے لئے وقف کیا ہے۔

انہوں نے  شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین نے بڑے پیمانے پر در ختوں کی شجر کاری  اور ہاتھی کے دانت کی فروخت پر پابندی لگانے جیسے اقدامات کے تحت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیےپرعزم نقطہ نظر اپنایا ہے۔

فلچ متعدد مرتبہ چین کا سفر کر چکے ہیں تاکہ دیوہیکل پانڈا، سرخ پانڈا اور سنہری بندر جیسے جانوروں کی تصاویر بنا سکیں اور چین کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیوں کو اپنے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے دیکھتے ہوئے ریکارڈ کر سکیں۔

چین میں ان کا سب سے دلچسپ سفر یون نان میں چپٹی ناک والے بندر کی تصویر کھینچنا تھاجہاں انہیں سیدھا جنگل میں جانا تھا ۔

 ایک فلم ساز دوست کی مدد سے فلچ (جنگل میں) جانے میں کامیاب ہو ئے اور اس حوالے سے خوش قسمت رہے کہ انہوں نے (چپٹی ناک والے بندروں) کو تلاش کر لیا۔

بندروں کے بڑے بڑے سرخ ہونٹوں نے  ان پر گہرا اثر چھوڑا  اور انہیں محسوس ہوا کہ جیسے  بندروں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہو۔