• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے اپنی فوج سے منسلک سرمایہ کاری پر امریکی پابندی مسترد کردیتازترین

November 10, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین وائٹ ہاؤس کے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتا ہے جس میں چینی فوج سے منسلک چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری پر ٹرمپ دور کی عائد پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ژاؤ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا، سابق انتظامیہ کی جانب سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی جاری رکھنا جن کے بارے ان کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق چین کی فوج سے ہے۔  امریکہ اپنی غلطی دہرا رہا ہے ۔

ژاؤ نے کہا کہ یہ اس کے سیاسی ایجنڈے پر مبنی اقدام اور حقائق و متعلقہ کمپنیوں کی اصل صورتحال سے انکار ہے۔  اس نے مارکیٹ ضابطوں کو بری طرح کمزور کرکے چینی کاروباری اداروں اور امریکی سرمایہ کاروں سمیت عالمی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی اور مارکیٹ کا احترام کرے، اپنا راستہ بہتر بنائے اور ایسے اقدامات کرنا بند کردے جن سے عالمی مالیاتی مارکیٹ کے افعال اور سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق و مفادات کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چینی کمپنیوں کے جائز قانونی حقوق اور مفادات کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کے لئے چین ضروری اقدامات کرے گا اور قانون کے مطابق ان کے مفادات کے تحفظ میں چینی کاروباری اداروں کی مدد کرے گا۔