• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ٹی او کے قوانین پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ جاری کردیتازترین

August 12, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے امریکہ کی جانب سے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد وضوابط اور شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے پہلی بار ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں ڈبلیو ٹی او کے قوانین پر عمل کرنے کے حوالے سے امریکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے  اور امریکہ کے  پالیسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جو کثیر جہتی تجارتی قوانین کو کمزور کرتے ہوئے یکطرفہ پابندیاں عائد اور صنعتی پالیسیوں میں دوہرے معیارات  قائم کررہے ہیں اور عالمی صنعتی وسپلائی چین میں خلل پیدا کرتے ہیں۔ رپورٹ میں 11 شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں، صنعتی سبسڈی، زرعی سبسڈی، سبسڈیز کے جواب میں اٹھائے گئے اقدامات ، معیارات اور تکنیکی ضوابط، خدمات میں تجارت اور املاک دانشورانہ حقوق شامل ہیں۔ امریکہ نے نہ صرف ڈبلیو ٹی او کے احکام پر اپنی پسند کے مطابق عمل درآمد کیا ہے بلکہ اس نے تنظیم کی اپیلٹ باڈی کے نئے ممبران کی تقرری کو بھی روک دیا ، جس کی وجہ سے اپیلٹ باڈی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔