• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ایک ہی بار41 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا ریکارڈ قائم کردیاتازترین

June 15, 2023

تائی یوآن(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ-2ڈی راکٹ کے ذریعے ایک ہی بار سب سے زیادہ 41 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا ملکی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔لانگ مارچ-2ڈی راکٹ کو جمعرات کو دوپہر 1 بج کر 30 منٹ(بیجنگ ٹائم) پرملک کے شمال میں واقع تائی یوآن لانچ سنٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا،جس نے تھوڑی دیربعد جیلن-1 گاوفین 06اے سمیت دیگر سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں پہنچادیا۔لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 476 واں فلائٹ مشن تھا۔ خلا میں روانہ کیے گئے ان سیٹلائٹس میں جیلن 1 فیملی کے 36 سیٹلائٹس شامل تھے، جو شمال مشرقی صوبے جیلن میں تجارتی سیٹلائٹ بنانے والی کمپنی چھانگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے تیارکئے ہیں ۔ان سیٹلائٹس سے مدار میں موجود جیلن 1سیٹلائٹس کی تعداد100 سے زیادہ ہوگئی ہے۔