بیجنگ (شِنہوا) چین میں مزید 6 ہزار 786 کتب آن لائن دستیاب کر دی گئیں جس سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 30 ہزار ہوگئی۔
نئی فرا ہم کردہ کتابوں میں منگ اور چھنگ عہد کے نقش و نگار کی نقول سمیت قدیم مسودات شامل ہیں ۔ نیشنل لائبریری آف چائنہ (این ایل سی) نے انہیں ملک بھر میں 5 دیگر لائبریریوں کے تعاون سے شائع کیا ہے۔
نیشنل لائبریری آف چائنہ کے زیر انتظام یہ 7 واں ریلیز ہے جس کا مقصد عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ ادب کے وسائل فراہم کرنا ہے۔