• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے نئے ریزرو خلاباز بھرتی کرے گاتازترین

October 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے 12 سے 14 نئے ریزرو خلاباز بھرتی کرے گا۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق  ریزرو خلابازوں میں، چینی خلابازوں کی چوتھی کھیپ بھی شامل ہوگی ،جن میں  سات سے آٹھ خلائی جہاز کے پائلٹ اور پانچ سے چھ خلائی پروازوں کے انجینئر اور پے لوڈ ماہرین ہوں گے، جن میں پے لوڈ ماہرین کی تعداد دو ہوگی۔

سی ایم ایس اے کاکہنا ہے کہ خلائی جہاز کے پائلٹس کو مسلح افواج کے حاضرسروس پائلٹس سے بھرتی کیا جائے گا۔

سی ایم ایس اے  کے مطابق  اسپیس فلائٹ انجینئرزکا انتخاب ایرو اسپیس انجینئرنگ اور متعلقہ شعبوں میں سائنسی تحقیق اور انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد سے کیا جائے گا، جبکہ پے لوڈ ماہرین خلائی سائنس اور ایپلی کیشنزپر کام کرنے  والے محققین سے بھرتی کیے جائیں گے۔

سی ایم ایس اے کے مطابق پے لوڈ ماہرین  ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں سےمنتخب کیے جائیں گے۔نئے خلابازوں کی بھرتی ڈیڑھ سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔