• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں خلا بازوں کے ساتھ پودے اگانے کی سائنسی مہم کاآغازتازترین

September 12, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے خلا بازوں کے ساتھ پودے اگانے  کی مقبول سائنسی مہم کاآغاز کیا ہے۔

آن لائن اور آف لائن ہونے والی  لانچنگ تقریب میں، بیجنگ، شنگھائی، یوننان اور دیگر خطوں کے 30 سے زائد اسکولوں کے طلباء کو ایک ویڈیو دکھائی گئی، جس میں شین ژو-14 کے  خلاباز چھن ڈونگ نے خلائی اسٹیشن میں  پودے اگانے کی تیکنیک سے آگاہ کیا۔

خلا میں پودے اگانے کے تجربات  29 جولائی کو شروع کیے گئے تھے جس کے لیے خلا بازوں کو زمین سے ہدایات دی گئیں۔ دو پودوں، اربیڈوپسز اور چاول کے بیجوں کے نمونے لیب ماڈیول کی لائف ایکولوجی کی تجرباتی کیبنٹ میں لگائے گئے تھے  جہاں وہ  اگ آئے  اور اب اچھی حالت میں ہیں۔ طلباء زمین پر اربیڈوپسز اور چاول کے بیج بھی لگائیں گے اور ان کی بڑھتی ہوئی ترقی کا مشاہدہ کریں گے۔ خلا میں پودے لگانے کا مشاہدہ 30 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران خلائی پودوں کی دیکھ بھال اور ہاتھ سے پینٹ شدہ پودوں کے عنوان سے  سرگرمیاں بھی لائیو اسٹریم پلیٹ فارمز کے ذریعے پیش کی جائیں گی۔