• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں2021 کے دوران شاندار سائنسی تحقیقات کی تعداد میں اضافہتازترین

December 30, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2021 کے دوران مجموعی طور پر 4لاکھ 80ہزار500سائنسی تحقیقات کی گئیں۔ جنہیں"بہترین" کی درجہ بندی میں رکھا گیا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں تحقیقی پیپرز کی تعداد میں تقریباً 17ہزار کا اضافہ ہواہے۔

جمعرات کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق، تحقیقات میں سےتقریباً 2لاکھ11ہزار300 بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئیں۔ رپورٹ میں بین الاقوامی اور ملکی سائنسی جرائد میں اعلیٰ اثر پر مبنی عوامل اور حوالہ جات کے ساتھ شائع  ہونے والی تحقیقات کو بہترین سائنسی پیپرزقرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 میں کلینیکل میڈیسن، کیمسٹری، ماحولیاتی سائنس، الیکٹرانکس اور بیالوجی سمیت آٹھ شعبوں میں بہترین سائنسی پیپرزکی تعداد 20ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔