• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زلزلہ متاثرہ صوبے سیچھوان میں ہنگامی مواصلات کے لیے بغیر پائلٹ گاڑی کا استعمالتازترین

September 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی بڑی سول بغیرپائلٹ ہوائی گاڑی (یواے وی) ونگ لونگ-2ایچ کو جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد ہنگامی مواصلات میں مدد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ونگ لونگ-2 ایچ کوسیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں پیر کی  دوپہر 12 بج کر52 منٹ پر آنے والے زلزلہ کے بعد اس مشن کوانجام دینے کے لیے بھیجا گیا،زلزلے سے جانی نقصان کے علاوہ عمارتوں اور سڑکوں کوبھی نقصان پہنچا تھا۔

ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے بتایا کہ بغیرپائلٹ ہوائی گاڑی نے پیر کو شام 6 بج کر 44 منٹ پر پہلے سے طے شدہ مشن کے علاقے میں اڑان بھری اور سروے اور ہنگامی مواصلاتی معاونت کا کام شروع کیا۔یواے وی نے فضائی مواصلاتی نیٹ ورک قائم کرنے میں مدد کی اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بروقت  تصاویر بھیجی، امدادی کاموں میں مدد کرتے ہوئے موثر ریسکیو آپریشن کو یقینی بنایا۔