• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زیرتعمیر سب سے بڑے ایل این جی ذخیرہ گاہ کا مرکزی ڈھانچہ مکملتازترین

September 26, 2022

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں بڑے سائز کے آخری اسٹوریج ٹینک کی چھت ڈال دی گئی جس کے بعد چین کے سب سے بڑے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے ذخیرہ گاہ کا مرکزی ڈھانچہ مکمل ہوگیا۔

یان چھنگ شہر میں واقع  اس ذخیرہ گاہ کی مجموعی صلاحیت 25 لاکھ مکعب میٹرزہے، اس میں 6 ایل این جی اسٹوریج ٹینک میں سے ہر ایک کی گنجائش 2 لاکھ 70 ہزار مکعب میٹرز اور باقی 4 میں سے ہرایک کی گنجائش 2 لاکھ 20 ہزار مکعب میٹرز ہے۔

ذخیرہ گاہ تعمیر کرنے والے چائنہ کنسٹرکشن الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ایل این جی اسٹوریج ٹینک کی چھت ایک فٹ بال میدان کے مساوی ہے ،جس کا وزن 1 ہزار 200 ٹن ہے۔ اور اسے ہوا کا دباؤ استعمال کرتے ہوئے 60 میٹرز سے زیادہ اوپر اٹھایا گیا ہے۔

ذخیرہ گاہ 2023 تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گی، اور یہ سالانہ تقریباً 60 لاکھ ٹن ایل این جی نمٹانے کے قابل ہوگی، یہ مقدار تقریباً 8.5 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کے مساوی ہے۔

یہ صوبہ جیانگ سو کی 8 کروڑ 50 لاکھ رہائشیوں کی 28 ماہ کی ضرورت پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ذخیرہ گاہ کی گنجائش ہرسال 2 کروڑ 85 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لئے کافی ہے، جو 6 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے۔