• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زیر سمندر ایکسپریس وے سرنگ تیار کر لی گئیتازترین

October 03, 2022

ڈالیان(شِنہوا)چین کی خلیج ڈالیان میں زیر سمندر ٹنل کی تعمیرمکمل کر لی گئی ہے جس کے ذریعے صوبہ لیاؤننگ کے شہر ڈالیان میں چھ لائن والی دوطرفہ شہری ایکسپریس وے  سمندری علاقے سے گزرے گی۔

18 ٹیوبوں پر مشتمل زیر سمندر سرنگ شمالی چین کے علاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی سرنگ ہے جس کی ہر ایک ٹیوب 180 میٹر طویل اور تقریباً 60 ہزار ٹن وزنی ہے۔ سرنگ میں بنائی گئی 5.1 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سی سی سی سی فرسٹ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی نمبر 2 انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے خلیج ڈالیان کراس ہاربر ٹنل پراجیکٹ کے منیجر وانگ ڈیان وین نے کہا کہ سرنگ کا حتمی جوائنٹ زیر سمندر سرنگ اور ساحلی حصے کے درمیان عبوری ڈھانچے کے طور پر اس منصوبے کی کلید ہے۔

ساحلی شہر ڈالیان میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کی خاطر شمال جنوبی فاسٹ ٹریک کا اضافہ کرنے کیلئے یہ سرنگ آئندہ سال ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی۔