استنبول(شِنہوا) ترک تاجر مستقبل میں نئے منصوبوں کے ساتھ چینی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کو وسعت دے کر چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ایجیئن ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوآرڈینیٹر جیک ایسکینازی نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن چین کے ساتھ ہمارے تعاون میں اہم کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے۔
کوآرڈینیٹر نوول کرونا وائرس کے بعد کے دور میں چینی کمپنیز کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے مستقبل کے بارے میں خاص طور پر پرامید ہیں۔
ایسکینازی کے مطابق ترک کاروباری افراد چین میں ترکیہ کے قدرتی پتھروں جیسی مصنوعات کے مارکیٹ حصص کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
ایسکینازی نے کہا کہ جون کے اوائل میں صوبہ فوجیان میں 23 ویں چین شیامین بین الاقوامی پتھر میلے میں تقریباً 60 ترک کمپنیز نے قدرتی پتھر کے میلے میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن ترک کمپنیز کے لئے سیمینار اور ویبینار کا بھی اہتمام کرتی ہے جو چین میں کاروبار کرنے کے بارے میں اسٹوریج اور فروخت کے طریقوں جیسی معلومات فراہم کرتی ہے۔