بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران بین الاقوامی فضائی سفر کی تعداد ، ڈاک اور مال برداری کے حجم میں بحالی کی رفتار برقرار رہی ہے۔
ملک کی شہری ہوا بازی انتظامیہ سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنہ کے ایک اہلکار وو شیجی نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران بین الاقوامی مسافروں کے دوروں کا حجم دوسری سہ ماہی سے 73.3 فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 37 ہزار ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 36.3 فیصد اضافی ہے۔
دریں اثناء ہوائی ڈاک اور مال برداری کی نقل و حمل 6 لاکھ 39 ہزار ٹن رہی جو 2019ء میں اسی مدت کی ریکارڈ کردہ تعداد کا 104.3 فیصد ہے۔
انتظامیہ کے ایک اور اہلکار ژانگ چھنگ نے بتایا کہ چین رواں سال سول ایوی ایشن کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے ، پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران اس شعبے میں 79 ارب 85 کروڑیوآن (تقریباً 11 ارب 15 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔