• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تبت نے ماحولیاتی تحفظ پر ایک دہائی کے دوران 12.7 ارب یوآن خرچ کیےتازترین

October 12, 2022

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیارخطے نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ماحولیاتی تحفظ پر  12.7ارب یوآن (تقریباً 1.8 ارب امریکی ڈالرز) خرچ کیے ہیں۔

علاقائی محکمہ حیاتیات اور ماحولیات کی نائب سربراہ شوئی یان پنگ نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے  کہ سال 2021 میں تبت کے جنگلات کی وسعت کی شرح 12.31 فیصد تک پہنچ گئی۔

اس کے ساتھ چراگاہوں میں سبزے کی جامع وسعت 47.14 فیصد تک بڑھ گئی تھی۔

شوئی کے مطابق نایاب جنگلی جانوروں کی آبادی کی بحالی میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قومی تحفظ کے اول درجہ میں شامل کالی گردن والے سارس کی آبادی  1995 میں 3 ہزار سے کم تھی، جو اب بڑھ کر 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

 تبتی ہرنوں کی تعداد 3لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق  تبت عالمی سطح پر بہترین ماحول والے علاقوں میں سے ایک ہے۔

 مقامی ماحولیاتی نظام مستحکم ہے اور ماحول میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔