بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے چھنگ ہائی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین لی جی شیانگ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا ہے کہ قومی نگراں کمیشن نے لی کے مقدمہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ،مقدمہ اب قانونی چارہ جوئی کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔
اس مقدمہ کی مزید کارروائی ابھی جاری ہے۔