• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سابق صوبائی قانون ساز پر رشوت، غبن کے الزام میں فرد جرم عائدتازترین

January 12, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے سابق سینئر قانون ساز سونگ شی بن پر رشوت ستانی اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کے روز بتایا کہ قومی سپروائزری کمیشن کی جانب سے سونگ شی بن کے کیس کی تحقیقات کے اختتام اور ایس پی پی کی نامزدگی کے بعد یہ استغاثہ صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ایک پرکیوریٹوریٹ میں زیرسماعت لایا گیا ہے۔

فرد جرم کے مطابق سونگ شی بن نے صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین سمیت حئی لونگ جیانگ میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو ناجائز نفع پہنچایا اور اپنے لیے غیر قانونی طور پر بھاری رقوم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

پراسیکیوٹرز نے مزید کہا کہ سونگ شی بن پر ذاتی فائدے کے حصول کیلئے کار سرکار کے نام پر عوامی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایس پی پی نے کہا کہ استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کی رائے سنی۔