بیجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامین کے سابق سینئر قانون ساز چھن جیاڈونگ پر رشوت لینے، غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مشتبہ جرائم میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
بدھ کو استغاثہ کے مطابق شیامین میونسپل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین چھن پر الزام تھا کہ انہوں نے تبت اور فوجیان میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور بدلے میں خاصی بھاری رقم اور تحائف قبول کیے۔
فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ چھن پر یہ بھی شبہ ہے کہ انہوں نے اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاص طور پر سرکاری جائیدادوں کی بڑی رقم کاغبن کیا۔ استغاثہ نے چھن پر ذاتی فائدے کے لیے بدعنوانی اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام عائد کیا ہے، جس سے سرکاری اثاثوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔