بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے رشوت خوری، غبن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزام میں ملک کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامین کے سابق سینئرقانون ساز چھین جیا ڈونگ کو گرفتار کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی پی نے بتایا کہ قومی سپروائزری کمیشن نے چھین کے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے اسے استغاثہ کےسپرد کر دیا ہے۔
چھین جیا ڈونگ شیامین میونسپل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین تھا۔