بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 کے آخر تک پبلک لائبریریوں کی تعداد3ہزار246 تھی جن میں1ارب 44کروڑ کتابوں کا ذخیرہ موجود تھا،کتابوں کی یہ تعداد گزشتہ سال سے5.6 فیصدزیادہ ہے۔
وزارت ثقافت وسیاحت کی طرف سے ثقافتی اور سیاحتی ترقی سے متعلق 2023 کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، 2023 کے آخر تک، ملک میں فی 10ہزار افراد کے لیے اوسط پبلک لائبریری کی جگہ 160.3 مربع میٹر تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.7 مربع میٹر زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، 2023 کے آخر تک، پورے ملک میں 18 ہزار پرفارمنگ آرٹس گروپس تھے، جن میں3لاکھ85ہزارافراد کام کررہے تھے،پورے سال کے دوران پرفارمنگ آرٹس گروپس کی جانب سے پیش کی جانے والی پرفارمنسز کی تعداد25لاکھ42ہزار رہی جن کے دیکھنے والے شائقین کی تعداد90کروڑ تھی،پرفارمنس سے 20 ارب78کروڑ یوآن(تقریباً 2ارب93کروڑ ڈالر) کی آمدنی حاصل ہوئی۔
سال بھر میں کے دوران 1ہزار 993پروڈکشنز اور 3 ہزار 805 پروگراموں کے پریمیئر ہوئے۔