• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پانی کا رخ تبدیل کرنے کے بڑے منصوبے نے آزمائشی آپریشن شروع کر دیاتازترین

December 30, 2022

ہیفے(شِنہوا)چین کے سب سے لمبے دریا یانگسی سے پانی کا رخ دریائے ہوائی حی کی جانب موڑنے کے منصوبے نے جمعہ کے روز آزمائشی طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

723 کلومیٹر طویل پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے کی تعمیر میں 6 سال لگے ہیں اور یہ چین کے مشرقی صوبہ انہوئی اور وسطی صوبہ ہینان کے 15 شہروں کو پانی فراہم کرے گا جس سے 5 کروڑ سے زائد افراد کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔

جمعہ کی صبح اس میگا منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس پر  20 ارب 41 کروڑ یوآن (تقریباً 2 ارب 93 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری ہو گی۔

پہلے مرحلے میں مجموعی سرمایہ کاری 94 ارب 91 کروڑ یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔

شہریوں کیلئے پانی کی فراہمی اور جہاز رانی کو ترقی دینے کے علاوہ یہ منصوبہ زرعی آبپاشی کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا اور یہ دریائے ہوائی حی اور چھاؤہو جھیل کے حیاتیاتی ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرے گا۔