• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پاکستانی نوجوان کے خوابوں کی تعبیر میں بی آر آئی کی مددتازترین

April 20, 2023

لانژو (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ دنیا کے بہت سے لوگوں کو اقتصادی حالت بدلنے اور مستقبل کی بہتری میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

چین کے شہر لانژو میں رہنے والے ایک پاکستانی پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق کامران ملک نے اس منصوبہ سے فائدہ اٹھا کر انہیں چین میں تعلیمی مواقع میسر آئے ہیں۔

انہوں نے 2015 میں لانژو یونیورسٹی میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ کے لیے درخواست دی اور 2020 میں مائکرو بایولوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔

اس کیتحقیق کچرے کی مدد سے  بائیو ایندھن کی تیاری بارے تھی۔ گزشتہ آٹھ سال کے دوران مطالعہ اور تحقیق کا کام کرنے کے علاوہ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ لانژو یونیورسٹی اور پاکستانی محکمہ زراعت کے مشترکہ اقدامات کے تحت ایک بائیو انرجی لیبارٹری کے قیام میں انہوں نے میں اپنا حصہ ڈالا۔

اب، جبکہ ان کی پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل ہونے والی ہے، ملک لانژو میں ملازمت کی تلاش میں ہیں، اور وہ اپنے ملک اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

کامران ملک  لان ژو یونیورسٹی کے سکول آف لائف سائنسز کی لیبارٹری میں تجربات کررہے ہیں۔(شِنہوا)