شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں نویں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فلم میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
فلم میلے کے منتظمین کے مطابق فیسٹیول میں 90 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1 ہزار 598 فلموں نے سائن اپ کیا اور 19 فلمیں حتمی دوڑ کے مرحلے میں داخل ہوئی ہیں۔
3 جنوری کو فلمی میلے کی اختتامی تقریب میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ سمیت 10 ایوارڈز کا اعلان کیا جائیگا۔
بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک 24 ممالک اور خطوں سمیت 51 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والی فلموں کو 30 دسمبر سے 5 دن کیلئے آن لائن اور آف لائن دکھایا جا رہا ہے۔
2014ء میں پہلی بار منعقد ہونیوالے فلم فیسٹیول کی رواں سال میزبانی چائنہ میڈیا گروپ اور شانشی و فوجیان کی صوبائی حکومتیں کر رہی ہیں۔