• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نقش ونگارسے مزین پتھر کی دوقدیم دیواریں دریافتتازترین

October 01, 2022

ژینگ ژو(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہینان میں شمالی سونگ عہد(960تا1127) کی نقش ونگارسے مزین پتھر کی دو دیواریں دریافت ہوئی ہیں، جوملک میں اب تک پائے جانے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی دیواریں ہیں۔

ماہرین آثارقدیمہ نے بدھ کو بتایا کہ کائی فینگ شہر میں ژوچھیاؤ کے آثارقدیمہ کے مقام پر دریافت ہونے والی  دیواروں کو ژوچھیاؤپل کے مشرقی جانب شمالی اور جنوبی کناروں کے ساتھ  واقع ہیں۔

دیواروں کی اونچائی 3.3 میٹر ہے اوریہ کہ کھدائی کردہ  جنوبی کنارے کی دیوار کی لمبائی 23.2 میٹر ہے جبکہ شمالی دیوار کی لمبائی 21.2 میٹر ہے۔  پتھر کی دیواروں پر روایتی چینی ثقافت کے نمونے جن میں سمندری گھوڑے، سارس  اور بادل شامل ہیں کندہ  ہیں۔