• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نئے خلابازوں کی بھرتی کا عمل شروعتازترین

November 28, 2022

جیوچھوان (شِنہوا) چین میں 12 سے 14 نئے ریزرو خلابازوں کی بھرتی کا امکان ہے۔ چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے ) نے پیر کے روز  کہا ہے کہ  ستمبر میں شروع ہونے والے اس  انتخاب میں  پہلی بار ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ماہرین کو خلائی جہاز میں سوار کرانے کے لئے خوش آمدید کہا جائے گا۔

یہ ملک کے ریزرو خلابازوں کی چوتھی کھیپ ہوگی۔ انتخاب کا  ابتدائی  مرحلہ فی الحال جاری ہے۔ اس کے بعد  دوبارہ جانچ پڑتال اورتصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے نائب  جی چھی منگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بائیو میڈیکل انجنئیرنگ، مشینری، الیکٹرانکس، میٹریل، کیمسٹری اور فلکیات کے شعبے میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے سائنس وٹیکنالوجی کے  اداروں، یونیورسٹیز اور کالجز کے محققین اور اساتذہ نے انتخاب کے لیے جوش و خروش  کے ساتھ  درخواستیں دی ہیں  ۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق دونوں خطوں میں انتخاب کا کام آسانی  کے ساتھ اگے بڑھ رہا ہے جبکہ بنیادی اہلیت کی اسکریننگ مکمل ہو چکی ہے اور جانچ پڑتال  جاری ہے۔