• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں موسم گرما کا سفری رش ختم، ریلوے کے سفر میں ریکارڈ اضافہتازترین

September 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کا 62 روزہ موسم گرما کے سفر کا سیزن اختتام پذیرہوگیا ہے جس کے دوران  ریلوے کے ذریعے یکم جولائی سے 31 اگست تک ریکارڈ 88 کروڑ 70 سفری دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد زائد ہیں۔

چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس عرصے میں یومیہ اوسطاً 1 کروڑ 43 لاکھ 10 ہزار سفری دورے ہوئے۔

کمپنی نے محفوظ و منظم سفر اور مستحکم نقل وحرکت یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا تھا جس کے دوران گنجائش میں اضافہ کیا گیا اور مسافر دوست اقدامات لاگو کئے گئے۔

موسم گرما کا سفری رش عمومی طور پر ریلوے کیلئے ایک مصروف ترین سیزن ہوتا ہے، اس کے دوران کالج طلبا گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے گھر لوٹتے ہیں اور ملازمت پیشہ افراد بھی اہلخانہ سے ملنے جاتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ سیاحتی سفر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔