بیجنگ(شِنہوا)چین میں اب تک مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کے اومیکرون ایکس بی بی 1.5 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
چائنیز سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے تحت نیشنل انسٹیٹیوٹ فار وائرل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سے منسلک ایک محقق چھین چھاؤ نے نوول کرونا وائرس ردعمل سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اکتوبر سے لے کر اب تک چین میں اومیکرون ایکس بی بی ذیلی اقسام کے 16 مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چھین چھاؤ نے بتایا کہ اومیکرون ایکس بی بی کی ایک ذیلی قسم ایکس بی بی 1.5 نے بیماری کی منتقلی کو مضبوط کیا ہے۔ 12 جنوری تک دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک میں ایکس بی بی 1.5 کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
چھین چھاؤ نے بتایا کہ یکم دسمبر 2022ء سے رواں سال 10 جنوری کے دوران چین بھر میں مجموعی طور پر اومیکرون کی 19 ذیلی اقسام کا مشاہدہ کیا گیا ہے جن میں سے بی اے 5.2 اور بی ایف۔7 اقسام غالب تھیں۔