• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں قومی دن کی تعطیل پر 6 کروڑ 85 لاکھ ریلوے دورے متوقعتازترین

October 03, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں قومی دن کی 11 روزہ طویل تعطیلات کے دوران چینی ریلوے پر 6 کروڑ 85 لاکھ مسافروں کے دورے متوقع ہیں۔

یہ  تعطیلات 28 ستمبر سے 8 اکتوبر 2022 تک جاری ر ہیں گی۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں یومیہ اوسطاً   62 لاکھ 30 ہزار مسافر سفر کریں گے۔

کمپنی نے کہا کہ مسافروں کا رش یکم اکتوبر کو عروج پر ہوگا جس دوران 80 لاکھ مسافر سفر کریں گے۔

مقامی ریلوے آپریٹرز نے تعطیلات میں لوگوں کا سفر آسان اور باحفاظت بنانے کے لئے، مسافر ٹرینیں بڑھانے، درست اور سہولت کے مطابق روٹ اپنانے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔

اس میں  ریلوے اسٹیشنوں کو ہوا دار بنانے، صفائی اور جراثیم کش کرنے کی مستحکم کوششیں بھی شامل ہیں۔