• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کچھوؤں کے 20 سے زیادہ پاؤں کے نشانات کے فوسلز دریافتتازترین

November 01, 2022

جینان(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے ژوچھینگ ڈائناسور کلچر ریسرچ سنٹر کی فیلڈ ریسرچ کے دوران ڈائنوسار کی فوسل سائٹ پر  کچھوؤں کے 20 سے زیادہ قدموں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔

تحقیقی مرکز کے مطابق، کچھوؤں کے قدموں کے نشانات ژوچھینگ شہر میں  ڈائنوسار کی  ہوآنگ لونگ گو گزرگاہ کے درمیانی اور بالائی حصے کی فوسل سائٹ پر دریافت ہوئے۔

تحقیقی مرکز کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے قدموں کے نشانات میں، ایک بہتر طور سے محفوظ کچھوؤں کے ٹریک کی شناخت ایک نئے ٹیکسن کے طور پر کی گئی ہے، جس کا نام ژو چھین گشنائٹس پرفیکٹس ہے جس کا مطلب  ژوچھینگ میں پائے جانے والے مکمل قدموں کے نشان ہے۔

ژو چھین گشنائٹس پرفیکٹس کی چٹان کی تشکیل ابتدائی کریٹاسیئس دور کی ہے۔ مرکز کے مطابق  یہ پانچ انگلیوں کے ساتھ ایک کمان نما پاؤں کا نشان ہے، جس کی لمبائی چوڑائی سے زیادہ ہے۔