• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کاروبار اور تعاون کو بڑھانے کے لیے سی آئی آئی ای پہلا انتخاب بن گئی ہے:برازیلین کان کنی کمپنیتازترین

November 09, 2023

ریو ڈی جنیرو(شِنہوا) برازیل کی کان کنی کمپنی کے نمائندے نے کہا ہےکہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) چین میں کاروبار کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے اولین انتخاب بن گئی ہے۔

برازیل کے کان کنی کے بڑے ادارے ویلے کے خارجہ امور کے سربراہ گسٹاوو بسکاسی نےشِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ سی آئی آئی ای  نہ صرف ہمیں اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک جگہ فراہم کرتی ہے، بلکہ ہمیں اپنے برانڈ امیج، کمپنی کی ثقافت، اور ترقی کے تصورات کو جامع طور پر پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

ویلے سی آئی آئی ای میں چھٹی بارشرکت کررہی ہے   جو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹر میں جاری ہے۔

بسکاسی نے کہا کہ ہم چین کو اعلی معیار کے لوہے کی فراہمی جاری رکھنے اور پائیدار کان کنی اور کم کاربن سلیوشنز کے شعبوں میں چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں،جس سے چین کو اس کے دوہرے معیارکی ترقی میں کاربن اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ویلے سی آئی آئی ای میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والا کان کنی کی صنعت کا پہلا ادارہ ہے ، بسکاسی نے کہا کہ چین میں اس سے بہتر کوئی ایونٹ نہیں ہے جہاں ایک ہی جگہ اور ایک ہفتے کے اندر اس طرح کے اہم اسٹیک ہولڈرزشرکت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ اپنی نئی مصنوعات، نئے طریقوں اور نئے اقدامات پیش کرنے کے لیے چین میں پہلے پلیٹ فارم کے طور پر سی آئی آئی ای  کا انتخاب کرتے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں  سی آئی آئی ای  کے اثر و رسوخ اور دوست حلقوں میں اضافہ نظرآرہاہے۔