• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں بہترپیش رفت ہوئی ہے، وزارت تجارتتازترین

September 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے  غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں میں بہتر پیش رفت ہو رہی ہے۔

وزارت تجارت کی ترجمان شوجیوتھنگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک جن پراجیکٹس نے پیداوار کا آغاز کیا ہے ان میں سے 60 فیصد مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے 30 فیصد نے پیداوار شروع کر دی ہے۔

شو نے مزید کہا کہ اپنے ابتدائی مراحل میں آدھے منصوبے کامیابی سے تعمیر یا اپنا آپریشن شروع کر چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق  سال کے پہلے سات ماہ میں، 10کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کی طے شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ، بڑے منصوبوں کی اصل غیر ملکی سرمایہ کاری مجموعی طور پر 66ارب85کروڑ ڈالر رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں اعداد و شمار میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جو اسی عرصے میں چین کی حقیقی استعمال کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا 53.9 فیصد ہے۔