• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں گاڑیوں کی فروخت میں 25.7 فیصد اضافہتازترین

October 12, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ستمبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 25.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 26 لاکھ 10 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں گاڑیوں کی پیداوار 26 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو 2021ء میں اسی مدت کے مقابلے میں 28.1 فیصد زیادہ ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر اس مدت کے دوران چین میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں بالترتیب 11.5 فیصد اور 9.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنوری تا اگست تک کی مدت کے مقابلے میں 2.7 فیصد پوائنٹس کی زائد رفتار کے ساتھ ابتدائی 9 ماہ کے دوران چین میں 1 کروڑ 94 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 4.4 فیصد زیادہ ہیں۔