• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں دوسرے سال بھی اناج کی بھر پورفصل حاصل کی گئیتازترین

December 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں شدید موسمی حالات  اور کوویڈ-19 کے اثرات کے باوجود دوسرے سال بھی اناج کی بھر پورفصل ہوئی ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے مطابق، ملک کی اناج کی پیداوار رواں سال تقریباً686ارب 53کروڑ کلوگرام رہی، جو کہ 2021 کے مقابلے میں 0.5 فیصد یا 3ارب 68 کروڑ کلوگرام زیادہ رہی۔

یہ مسلسل آٹھواں سال ہے جب چین میں اناج کی فصل650ارب کلوگرام سے زیادہ  رہی ہے۔

ملک کی گندم اور مکئی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  بالترتیب 0.6 فیصد اور 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔ چاول کی پیداوار 2021 کے مقابلے میں 2 فیصد کم رہی۔

رواں سال فصل کی یہ بھرپور فصل حاصل کرنا آسان نہیں تھا،کیونکہ ملک کے شمالی حصے میں گزشتہ سال موسم خزاں کے دوران ہونے والی بارشوں کی وجہ سےموسم سرما کی گندم کی بوائی کو ملتوی کر دیا تھا،جبکہ اس سال انتہائی گرم موسم سے کئی جنوبی علاقے متاثر ہوئے۔