• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم سے کارگو کی ریکارڈ آمدروفتتازترین

September 08, 2022

ووہان(شِنہوا)چین میں دریائے یانگتسی پر دنیا کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تھری گورجز ڈیم سے بحری جہازوں کے پانچ مراحل سے گزرتے ہوئے رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں کارگو کی آمدورفت پہلی بار10کروڑ20لاکھ ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چین کے سب سے طویل دریا، یانگتسی کی مشرق سے مغرب  تک اس آبی گزرگاہ کوملک کا "جہاز رانی کا سنہری راستہ" سمجھا جاتا ہے۔

کارپوریشن کے مطابق، جنوری سے اگست کے دوران، کوئلہ، ڈیزل اور اناج پر مشتمل  تقریباً 2کروڑ45 لاکھ ٹن سامان کو تھری گورجز ڈیم کے ذریعے منتقل کیا گیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد زیادہ ہے۔

تھری گورجز پراجیکٹ پانی کے کنٹرول کا ایک کثیر العمل نظام ہے، جس میں 2ہزار309 میٹر لمبا اور 185 میٹر اونچا ڈیم، شمالی اور جنوبی اطراف میں پانچ درجوں پر مشتمل جہاز وں کی گزرگاہ  اور2کروڑ25 لاکھ کلو واٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل 34 ٹربو جنریٹر شامل ہیں۔