• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بقا کے خطرے سے دوچار پودا دوبارہ دریافت کرلیا گیاتازترین

August 23, 2022

چھینگڈو(شِنہوا) بقا کے انتہائی خطرے سے دوچارایونی مس اکیوفولیم نامی پودا،چین میں 110 سال سے زیادہ عرصے بعد دوبارہ دریافت کرلیا گیا ہے۔

ہو جون کی قیادت میں چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے 2021 میں چھنگھائی تبت سطح مرتفع میں ملک کی دوسری سائنسی مہم کے دوران ایک وادی میں یہ پودا دریافت کیا۔1908 میں، برطانوی ماہر نباتات ارنسٹ ہنری ولسن نے پہلی بار چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں اس نایاب پودے کے تین نمونے حاصل کیے تھے۔اس وقت کے بعد سے اگست 2021 تک کسی نے اس پودے کو دوبارہ نہیں دیکھا  جب  ہو اور اس کی ٹیم نےماؤنٹ گونگا کے قریب ایک وادی کی چٹان پرایونی مس اکیوفولیم کے تقریباً 15 پودے دریافت کیے۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے چھینگڈو انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجی کے معاون محقق ہو نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت  ہوں۔کئی محقق ایک عشرے سے زیادہ مدت سے اس پودے کی تلاش میں تھے لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔