• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں انتہائی مطلوب شخص 26 سال بعد گرفتارتازترین

January 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کے دارالحکومت چھینگ ڈو میں ریڈ نوٹس پر مطلوب ایک شخص کو 26 سال بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملک میں انسداد رشوت ستانی کے اعلیٰ ترین ادارے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ اور قومی نگران کمیشن کی ویب سائٹ پر منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے کنمنگ میں پولیس اور انسداد رشوت ستانی حکام نے مفرور وانگ ہان من کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچا دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کنمنگ سگریٹ فیکٹری کا سابق سیلز منیجر وانگ ہان من 1996ء میں مبینہ طور پر بدعنوانی کے جرم میں ملوث ہونے کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ انٹرپول نے جون 1999ء میں وانگ ہان من کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

یوننان کے صوبائی اینٹی کرپشن کوآرڈینیشن گروپ کے ماتحت مفروروں کی وطن واپسی اور اثاثہ جات کی وصولی کے صوبائی دفتریوننان کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بدعنوانی کے خلاف سخت موقف جاری رہے گا اور انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کیلئے ہر مفرور کو واپس لایا جائے گا۔