گوانگژو (شِنہوا) چین میں ہونے والی 20ویں گوانگ ژو بین الاقوامی آٹوموبائل نمائش میں، چینی کار سازوں نے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) میں اپنی تازہ ترین ترقی کو پیش کرتے ہوئے، الیکٹرک اور ذہین گاڑیوں کی مارکیٹ کے لیے اپنے عزائم اور اعتماد کا اظہار کیاہے۔
گوانگژوآٹوموبائل گروپ کی این ای وی ذیلی کمپنی جی اے سی آئیون نے اپنی تازہ ترین کوپ ہائپر جی ٹی کی نقاب کشائی کی،جو اپنے ڈیزائن، ذہین ڈرائیونگ کنٹرول اور کیبن کی بدولت شو کے دوران سب کی توجہ کا مرکز تھی۔
کمپنی کے جنرل مینیجر گوئی ہوئی نان نے کہا کہ جی اے سی آئیون ہر سال کم از کم دو نئے ماڈل لانچ کرے گی اور اعلیٰ درجے کی ذہین الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں عالمی معیار کا برانڈ بننے کے لیے اپنی بین الاقوامی مقام کو مستحکم بنانے کی حکمت عملی کو تیز کرےگی۔ جی اے سی آئیون نے 2022 میں تقریباً 2لاکھ 71ہزار گاڑیاں فروخت کیں، جو پچھلے سال سے 126 فیصد زیادہ ہیں۔ گو کے مطابق، برانڈ 2030 تک 15 سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے کی کوشش کرے گا۔ جی اے سی گروپ کے چیئرمین زینگ چھنگ ہونگ نے کہا کہ اس وقت، آٹوموبائل انڈسٹری ایک صدی میں پہلی بارسامنے آنے والی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔5جی،کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر مشتمل تکنیکی جدت پوری صنعت کو متاثر کرنے والا سب سے اہم فیکٹربن گیا ہے۔ آٹوموبائل انڈسٹری میں آہستہ آہستہ کم کاربن اور ذہین ترقی کا رجحان نظر آرہا ہے۔