شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی کے ایک ماہرمتعدی امراض نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اومی کرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی مستقبل قریب میں کیسز میں نئے اضافے کا سبب بن جائے گی۔
بیرون ملک سے آنے والی اومی کرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی اورحالیہ دنوں میں کوویڈ-19 کے پھیلنے سے صحت یاب ہونے والوں میں ممکنہ دوبارہ انفیکشن کے بارے میں چین میں عوامی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ شنگھائی کی فودان یونیورسٹی کے ہواشان اسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ شن یو نے کہا کہ کوویڈ کے حالیہ اضافے نے چین میں حساس افراد کی تعداد کو کم کر دیا ہے، اس لیے اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مختصر مدت میں ایکس بی بی سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ابھی صحت یاب ہوئے ہیں ان میں اینٹی باڈیز کی سطح کافی زیادہ ہے۔ ان کے مقابلے میں ایکس بی بی سے متاثر ہونے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہے جنہیں کبھی ویکسین نہیں لگائی گئی اور نہ ہی انفکشن ہوا۔ڈاکٹر نے کہا کہ دوبارہ انفیکشن کے دوران سنگین حالات پیدا ہونے کے امکانات ان لوگوں کے لیے بہت کم ہوتے ہیں جو پہلے اسی طرح کی ذیلی اقسام سے متاثر ہو چکے ہیں۔