• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ابتدائی 9 ماہ کے دوران 1 کروڑ سے زائد شہری ملازمتیں پیدا ہوئیںتازترین

October 28, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران اپنے شہری علاقوں میں 1 کروڑ 10 ہزار ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق روزگار کی موجودہ مشکلات کے باوجود مجموعی طور پر روزگار کی صورتحال مستحکم رہی ہے۔

جنوری سے ستمبر کے دوران 13 لاکھ 20 ہزار ایسے افراد کو ملازمتیں ملیں جنہیں ملازمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔ جبکہ 38 لاکھ 70 ہزار بیروزگار افراد کو روز گار کے نئے مواقع ملے۔

وزارت نے کہا کہ اس عرصے میں چین نے مجموعی طور پر 72.7 ارب یوآن روزگار پر سبسڈی کی مد میں جاری کئے۔

بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے محکموں نے روزگار تلاش کرنے والے فارغ التحصیل طلباء کو خدمات فراہم کرنے کی مہم شروع کی ہے جن کے لئے 10 لاکھ 20 ہزار انٹرن شپ اسامیاں نکالی گئیں۔