بیجنگ(شِنہوا) چین میں موبائل انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی اوٹی) نے نیٹ ورک اور صنعتی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ایپلیکیشن کی ترقی میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اگست کے آخر تک، چین میں موبائل آئی اوٹی کنکشنز کی تعداد 1ارب69کروڑ80لاکھ تک پہنچ گئی تھی، جس نے پہلی بار موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران، نیروبینڈ آئی اوٹی،4جی بیس اسٹیشنزاور 5جی بیس اسٹیشنز کی کل تعداد بالترتیب7لاکھ 55ہزار ، 59لاکھ ، اور 21لاکھ تک پہنچ گئی۔
وزارت نے بتایا کہ ایک نیٹ ورک انفراسٹرکچر پیٹرن جس میں متعدد نیٹ ورکس کی مربوط ترقی، شہری اور دیہی علاقوں کی وسیع کوریج اور کلیدی منظرناموں کی گہری کوریج شامل ہے اپنی ٹھوس شکل میں سامنے آچکا ہے۔