ہیفے(شِنہوا) چین میں دنیا کی تین اعلیٰ خوشبو والی سیاہ چائے پر مکالمہ شروع ہوگیا ہے۔
جس کا مقصد کالی چائے کی دلکشی کو ظاہر کرنا اور چین، بھارت اور سری لنکا کی چائے کی صنعتوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
چین کی کیمن بلیک ٹی، بھارت کی دارجیلنگ کی کالی چائے اور سری لنکا کی سیلون کی کالی چائے دنیا کی تین اعلیٰ خوشبو کی حامل کالی چائے کے طور پر مشہور ہیں۔
چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کی کیمن کاؤنٹی میں ہونے والے اس ایونٹ میں تینوں ممالک کے 100 سے زیادہ مہمان اور چائے کمپنیوں کے نمائند وں کو کالی چائے کی ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے آن لائن اور آف لائن شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
چین میں سری لنکن سفارت خانے کے منسٹر کونسلر سلویسٹر پریرا کا کہنا ہے کہ جیسا کہ ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں، چائے بین الاقوامی تجارت، تکنیکی تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سری لنکا کی سیلون چائے دنیا میں اپنی خوشبو اور ذائقے کے لیے بہت مشہور ہے۔ میں اس تقریب میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
کیمن بلیک چائے، کی ابتدا کیمن کاؤنٹی سے ہوئی جو تیزخوشبو کے ساتھ ایک مشہور چینی چائے ہے۔ اس کی تاریخ 100 سال سے زیادہ پرانی ہے۔