• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 6ہزار سال سے زیادہ قدیم انسانی آبادکاری کے آغازکا مقام دریافتتازترین

November 07, 2022

ہوہوت(شِنہوا)  چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں ماہرین آثار قدیمہ نے 6ہزار سال سے زیادہ قدیم انسانی آبادکاری کے آغازکے وقت کا ایک مقام دریافت کیا ہے۔

اولان قب شہر کے ثقافت وسیاحت کے بیورو کے مطابق، یہ جگہ چھہار رائٹ ونگ مڈل بینر میں اس وقت دریافت ہوئی جب مقامی چرواہوں کو ایک بنجر اورسرسبز پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے عجیب و غریب شکل کے پتھر کے اوزارملے۔

اس کے بعد ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلا کہ اس مقام پر پتھر کے اوزار جن میں کاٹنے کے اوزار، پیسنے والی پتھرکی پلیٹیں، پتھر کے چاقو اور پتھر کے کلہاڑے موجود ہیں، جن میں سے کچھ نسبتاً مکمل تھے، اس کے علاوہ یہاں سے مٹی کے برتنوں کے ٹکڑوں کے  ساتھ کچھ خول بھی ملے۔

ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ جگہ یانگ شاؤ ثقافت میں میاؤ دی گوقسم کی ایک نیو لیتھک سائٹ ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ اس علاقے میں اس قسم کے پتھروں کی جگہ دریافت ہوئی ہے۔