• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 24کروڑ40لاکھ سال قدیم رینگنے والے سمندری جانور کا فوسل دریافتتازترین

January 06, 2023

کنمنگ(شِنہوا) قدیم حیاتیات کے چینی ماہرین نے ملک کے جنوب مغربی صوبے  یوننان کی لوپھنگ کاؤنٹی میں 24کروڑ40لاکھ سال پرانے رینگنے والے ایک سمندری جانور کا فوسل دریافت کیا ہے۔

لوپھنگوسار نامی یہ جانور،چھپکلی نما رینگنے والا سمندری جانور ہے۔ یہ ایک لمبے اور  نوکدار منہ کے ساتھ   پیچیپلیوروسور نام سے جانا جاتاہےجس کی لمبائی آدھے میٹر سے زیادہ ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیو اینتھروپولوجی کے محقق شانگ چھنگ ہوا نے کہا کہ لمبی تھوتھنی، جو اس کے سر کے نصف سے زیادہ حصے پر مشتمل ہے، رینگنے والے اس جانور کو شکار پکڑنے میں سہولت فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ پانی میں شکار کا پیچھا کرنے کے دوران مزاحمت کو بڑی حد تک کم کر سکتا ہے۔ 

شانگ نے مزید کہا کہ اس دریافت نے  پیچیپلیوروسور کے ابتدائی ارتقاء کو سمجھنے میں نئی معلومات فراہم کی ہیں۔