• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2022 کے خوش ترین شہروں کا انتخابتازترین

December 22, 2022

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے دس صوبائی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں اور پریفیکچرل سطح کے مزید 11 شہروں کو 2022 کے لیے ملک کے سب سے خوش شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں بدھ کو ہونے والے ایک فورم کے مطابق خوش ترین شہروں میں چھینگڈو، ہانگژو، ننگبو، شی ننگ، گوانگژو، چھانگشا، شین یانگ، ہیفے، چھنگ ڈاؤ اور نانجنگ شامل ہیں۔ کاؤنٹی سطح کے دس شہروں اور 10 شہری اضلاع کو بھی خوش ترین مقامات کے طور پر منتخب کیا گیا۔ شہروں کاانتخاب شِنہوا نیوز ایجنسی کے ذیلی اداروں  اورینٹل آؤٹ لک میگزین اور تھنک ٹینک لیاؤوانگ انسٹی ٹیوٹ نے دو ماہ کے طویل عمل کے بعد کیا ہے جس میں بگ ڈیٹا کولیکشن ، سوالنامے اور پینل ڈسکشن شامل تھے۔ منتظمین کے مطابق،شہروں کا انتخاب عوام کی فلاح و بہبود اور معیاری و ماحول دوست ترقی اور گڈ گورننس کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ شہروں کے رہائشیوں کی خوشی کا احساس مقامی تعلیم، روزگار، آمدنی، سماجی بہبود، صحت کی دیکھ بھال اور حالات زندگی سے بھی متعلق ہے۔