• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2022ء کے دوران ای وی چارجنگ پوائنٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہتازترین

January 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2022ء کے دوران الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) کے چارجنگ پوائنٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر تیان یو لونگ نے بدھ کے روز بتایا کہ 2022ء کے آخر تک ملک میں 52 لاکھ 10 ہزار چارجنگ پوائنٹس موجود تھے جن میں سے 25 لاکھ 90 ہزار چارجنگ پوائنٹس 2022ء میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 2022ء تک بیٹریوں کی تبدیلی کے 1 ہزار 973 اسٹیشن موجود تھے جن میں سے 675 اسٹیشن 2022ء میں تعمیر کیے گئے تھے ، مزید بتایا کہ 2022ء کے آخر تک چین میں 10ہزار سے زائد پاوربیٹری ری سائیکلنگ سروس آؤٹ لیٹس موجود تھیں۔

ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کے شعبہ کی وجہ سے چارجنگ کی سہولیات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

چین میں 2022ء کے دوران تقریباً 68 لاکھ 90 ہزار این ای ویز فروخت کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے 93.4 فیصد زیادہ ہیں۔ این ای ویز کی پیداوار ایک سال قبل کے مقابلے 96.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 70 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

2022ء کے دوران چین کی آٹو مارکیٹ میں این ای ویز کا حصہ 25.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو 2021ء کے مقابلے میں 12.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔